اوس

آج کتنے دن بعد اس کو دیکھا. اس کے کانوں میں بندے تھے. یوں لگا جیسے پھولوں پر اوس پڑی ہے. پھر وہ نظروں سے اوجھل ہو گئی اور صحرا کی خشک گرمی کا احساس ہوا مگر یہ وہ صحرا نہیں جو سینے میں بستا ہے.