فرقہ واریت

May 30th, 2021

فرقہ واریت ایک زہر ہے جو وقت اور معاشرہ ہماری رگوں میں آہستہ آہستہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے. اگر کوئی اس زہر بیچنے والی دکان میں پیدا ہو جائے تو اس کی ذات میں اس زہر کی مقدار زیادہ ہونے کا امکان ہے. کچھ دکانوں کے سامنے سے گزرا تو زہر فروشوں نے اس زہر کو رگوں میں ڈالنے کی کوشش بھی کی جو ناکام رہی. پھر ایک مخصوص فرقے کا ایک شخص تجربات میں کھٹا ذائقہ گھول گیا. اب دل حسب توفیق اس فرقے کے افراد کا جہاں موقع ملتا ہے نقصان کرنے پر آمادہ رہتا ہے. صرف علم کی ایک ڈھال ہے جو بیچ میں رکاوٹ بن کر آ جاتی ہے. کسی دن غصے نے خرد کو دبوچ لیا تو رکاوٹ کا کردار کون کرے گا.